Manzil منزل

منزل
فضائل و فوائد

نقش و تعویذات کے مقابلہ میں آیات قرآنیہ اور وہ دعائیں جو حدیث پاک میں وارد ہوئی ہیں یقیناً بہت زیادہ مفیداور مؤثر ہیں۔عملیات میں انھیں چیزوں کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
فخرالرّسل صلّی ﷲعلیہ وسلّم نے دینی یا دنیاوی کوئی حاجت اور غرض ایسی نہیں چھوڑی جس کے لیے دعاکا طریقہ نہ تعلیم فرمایاہو۔اس طرح بعض مخصوص آیات کا مخصوص مقاصد کےکیے پڑھنا مشائخ کے تجربات سے ثابت ہے۔
یہ منزل آسیب ،سحر اور بعض دوسرے خطرات سے حفاظت کےلئےایک مجرب عمل ہے۔یہ آیات کسی قدر کمی وبیشی کے ساتھ القول الجمیل اور بہشتی زیور میں لکھی ہیں۔ القول الجمیل میں حضرت شاہ ولی اﷲ محدّث دہلوی قدس سترہ تحریر فرماتے ہیں۔
یہ ۳۳ آیات ہیں جو جادو کے اثرکو دفع کرتی ہیں اور شیاطین،چوروں اور درندے جانوروں سے پناہ ہو جاتی ہے۔
اور بہشتی زیور میں حضرت تھانوی رحمتہﷲتحریر فرماتے ہیں کہ۔
اگر کسی پرآسیب کا شبہ ہو تو آیات ذیل لکھ کرمریض کے گلے میں ڈال دیں اور پانی پر دم کرکےمریض پر چھڑک دیں اور اگر گھر میں اثر ہو تو ان آیات کو پانی پرپڑھ کر گھرکے چاروں گوشوں میں چھڑک دیں۔
ہمارے گھر کی مستورات کو یہ مشکل پیش آتی کہ جب کسی مریضہ کےلئے اس منزل کو تجویز کرتیں تو اصل کتاب میں نشان لگا کر یا نقل کراکردینی پڑتی تھیں۔اسليے خیال ہوا کہ اگر اس کوعلیحدہ مستقل طبع کرادیا جائےتو سہولت ہو جائے گی۔یہ بات بھی قابل لحاظ ہےکہ عملیات اوردعاؤں میں زیادہ دخل پڑھنے والے کی توجہ اور یکسوئی کو ہو تا ہے۔جتنی توجہ اور عقیدت سے دعا پڑھی جائے اتنی ہی موثر ہوتی ہے ۔اﷲ کے نام اور اسکے پاک کلام میں بڑی برکت ہے۔واﷲالموفق فقط۔

بندہ محتاج کی یہ کاوش صرف اﷲ کی رضا کیلئے ہے۔
ذیل میں وہ منتخب قرآنی آیات ہیں۔جنکو منزل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔





                                                             Download Here



Comments

Popular posts from this blog

صحیح بخاریsahi al bukhar in Urdu

Sheikh-Mufti-Mukhtaruddin-Karbogha-Shareef.